ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ کے کائی کنی  کے سرکاری اسکول میں بین الاقوامی یوم خواتین کا انعقاد

بھٹکل تعلقہ کے کائی کنی  کے سرکاری اسکول میں بین الاقوامی یوم خواتین کا انعقاد

Sat, 09 Mar 2019 19:53:40    S.O. News Service

بھٹکل:9 ؍مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے کائی کنی گرام پنچایت حدود کے تیرن مکی سرکاری ماڈل پرائمری اسکول میں بین الاقوامی یوم خواتین منایاگیا۔ اس موقع پر بھٹکل اور کمٹہ کی سینئر سول جج پورنیما پائی نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتےہوئےکہاکہ عورتیں اخلاق، تہذیب کو پروان چڑھائیں، حالیہ دنوں میں  طلاق میں اضافہ ہونے سے عورتوں کی ذمہ داری میں بھی اضافہ ہوتاہے، خواتین کے لئے کئی قوانین ہیں، عورتیں اپنے حقوق کے لئے قانون کا سہارا لینےکی بات کہی۔ سرکاری وکیل اندرانائک ، سینئر وکیل آر آر شریشٹی  نے خواتین کے حقوق اور قانون پر اپنے خیالات کااظہار کیا۔ وکیل جی ٹی نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ اسکول کے صدر مدرس پرشانت پٹگار نے استقبال کیا۔


Share: